کوٹلی (بی بی سی) شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے رش اور شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات کے لئے ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی میر محمد عابد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نسیم عباس شاہ،ایکسین شاہرات اشتیاق مغل،ایکسین بلڈنگ مرزا رضوان شبیر،ایکسین برقیات ملک ابصار حسین،ڈی ای او نسواں سعیدہ عندلیب،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ،اسسٹنٹ کمشنرچوہدری نعیم اختر،ایس ایچ اوچوہدری محمدشہزاد،انچارج ڈی ٹی آئی افتخارحسین،آفیسرمال محمداقبال،ڈپٹی میئرمیونسپل کارپوریشن راجہ ریاست محمود،اسٹیٹ آفیسر بلدیہ تنویرحسین میراں،ضلع مفتی عابدحسین،ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمحمدعارف،چیف آفیسرملک محمدنواز،ایس ڈی اوماجدحسین کے علاوہ دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں شہر کے اندر ٹریفک کے دباو کو کم کرنے کے لئے پارکنگ سمیت مختلف اپشنز پر کھل کر غور کیا گیا،تجاویز لی گئیں اور فیصلہ کیا گیا ہر سٹیک ہولڈر اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کرے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں چھٹی کے اوقات میں معمولی تبدیلی کرنے،بائی پاس روڈ پر سکولز کے گاڑڈز کی خدمات ٹریفک منیجمنٹ کے لئے لینے،اکثر حادثات والی جگہوں پر سپیڈ بریکر لگانے،تجاوزات کی وجہ سے تنگ سڑک کی کشادگی جیسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی۔ رولی کراس پر سگنل کی ممکنہ تنصیب کے قابل عمل ہونے کے حوالے سے ایکسئین شاہرات کو جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ شہر میں طلبہ کے لئے سفری انتظار گاہ قائم کرنے کے لئے بھی کمیٹی بنائی گئی جس میں اے سی اور چیف افسر بلدیہ شامل ہیں۔ بلدیہ ابشار چوک میں انتظار بنا کر دے گی۔ اجلاس میں شہر کے اندر مختلف غیر فعال لنکس روڈز کو بھی کھولنے اور سڑک وچوراہوں پر پڑے گڑھے ،ہولز فوری بند کرانےکا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سٹیڈیم روڈ پر تجاوزات کو کلئیر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ شہر سے آوارہ جانوروں کو شہر بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلے کے مطابق لاری اڈے پر پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے کے لئے بلدیہ بور لگوائے گی۔ ٹریفک کے بلا تعطل بہاو کو برقرار رکھنے کے لئے شہید چوک کے قریب سے بجلی کاکھمبا ہٹایا جائے گا جس پر ایکسئین برقیات ایکشن لیں گے۔ خوبصورتی کے لئے کچہری داخلہ گیٹ کے ڈی اے لگائے گی۔پی پی ایچ احاطہ کچہری میں گرین بیلٹ کو ڈویلمپ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔ اجلاس میں محلہ بلیاہ میں خستہ حال رہائشی عمارات کا سروے کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے ایک ماہ کئ ڈیڈ لائن مقرر کی گئی جبکہ شہری مسائل کے حل کے حوالے سے ہر ماہ کی دو تاریخ کو اجلاس ہوا کرے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلی شہر کی صفائی ستھرائی اور ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ آج کا یہ اجلاس نئے ایس ایس پی کی مسائل کے حل کے متعلق پروایکٹیو اپروچ کا نتیجہ ہے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔ مجھے ضلع میں افسران کی بہترین ٹیم دستیاب ہے ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں لوگوں کو ریکیف دینے میں لگائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی میر محمد عابد نے کہا کہ حکومتی فیصلوں کے نتیجہ میں یاستی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ہم اجتماعی کوشش کریں گے کہ مسائل کے جلد حل میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریکیف دیں۔
ٹریفک تجاوزات کی وجہ سے ریگولیٹ نہیں ہو رہی۔ تمام ضلعی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
