کوٹلی (بی بی سی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل مجید خان نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان بہترین کوارڈینیشن سے انصاف کی فراہمی میں تاخیر کے امکانات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ اداروں کے فعال کردار کی بغیر انصاف کی فراہمی مشکل عمل ہے سب اداروں نے مل کر اپنے اپنے ذمہ فرائض کو نبھانا ہے۔۔ وہ بدھ کے روز اپنی زیر صدارت جوڈیشل آفیسران،قاضی صاحبان و انتظامی /پولیس افیسران ضلع کوٹلی کی ماہانہ کوآرڈینیشن میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔ راجہ فیصل مجید خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ ،صحت عامہ ،بلڈنگز،انتظامیہ اور پولیس کے مشترکہ اجلاس سے تاخیر کا شکار امور یکسو کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ضلع بھر میں انصاف کا بہترین نظام قائم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ہم سب سسٹم کا حصہ ہیں مضبوط سسٹم عدل و انصاف قائم رکھنے کا ضامن ہوتا ہے ،پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کے لئے سب نے مل کر کوششیں جاری رکھنی ہیں ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل مجید، ضلع قاضی محمد قاسم خان مجاہد،ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز،ایس ایس پی کوٹلی عابد میر ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جہانگیر جرال،جج فیملی کورٹ ثوبیہ اکرم،، ایڈیشنل ضلع قاضی سہنسہ حافظ محمد امانت علی،سینئر سول جج عقیل احمد لنگڑیال،سول جج فتح پور تھکیالہ محمد وسیم، سول جج سہنسہ یاسر الطاف،سول جج چڑھوئی عثمان طاہر لنگڑیال، سول جج کورٹ نمبر 1سردار عاطف خلیل، سول جج تحصیل کھوئیرٹہ عثمان حیدر،تحصیل قاضی چڑھوئی محمد فیاض،تحصیل قاضی سہنسہ محمد جاوید اقبال، تحصیل قاضی کھوئیرٹہ محمد عمران ادریس،تحصیل قاضی کورٹ نمبر 1کوٹلی محمد سرفراز خان، سینئر تحصیل قاضی امتیاز احمد،تحصیل قاضی کورٹ نمبر 2 کوٹلی محمد مظفر رضا،ایکسئن تعمیرات عامہ مرزا رضوان شبیر، انفارمیشن آفیسر شوکت علی ملک، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد اسلم،ڈی ایچ او آفس ڈاکٹر فہدا حسین بٹ، پی ڈی ایس پی راجہ گلریز، محمد رفیق اے ایس آئی جیل کوٹلی سمیت دیگر متعلقین نے شرکت کی۔
