میرپور (بی بی سی)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر سردار آفتاب احمد کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا تفصیلی وزٹ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی کارکردگی پہ اطمینان کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر سردار آفتاب احمد نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور کاتفصیلی وزٹ کیا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی وزٹ کیا۔ ڈاکٹرز اور دیگر ملازمین کی حاضری چیک کی تسلی بخش حاضری ہونے پہ اطمینان کا اظہار کیا۔مزید برآں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشد محمود، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارم بتول، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ENT اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ اور دیگر کے ہمراہ ہسپتال کی گائنی، سرجیکل اور الائیڈ OPD کے علاؤہ میڈیسن، پیڈز، کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے تعاون سے تعمیر کی گئی پناہ گاہ کا بھی وزٹ کیا۔کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دوران وزٹ گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے بدھ کے روز ہونے والی CPSP میٹنگ کی تفصیلی بریفننگ لی اور ضروری ہدایات جاری کی اور ٹریننگ میں درپیش آنے والے مسائل کے حل کیلئے لئے اپنے بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔مجموعی طور پہ ہسپتال میں دستیاب وسائل کو مریضوں کی بہتری کے لئے بہترین طریقہ سے استعمال کرنے پہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز کی حوصلہ افزائی کی۔
0