0

یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر کے زیر انتظام طلبہ طالبات کے لیے جاب فیر 2023 کا انعقاد کیا گیا

میرپور (بی بی سی)یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر کے زیر انتظام طلبہ طالبات کے لیے جاب فیر 2023 کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کمپنیوں گورنمنٹ و پرائیویٹ اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان کی خصوصی دعوت پر سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن SCO میرپور ڈویژن کے سیکنڈ کمانڈنگ آفیسر میجر محمد بلال خان خلیل نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر SCO کی جانب سے SCO جاب فیر 2023 سٹال بھی لگایا گیا جس میں یونیورسٹی کے طلبہ طالبات نے بھرپور شرکت کی اور 200 سے زائد طلبہ طالبات نے SCO انٹرن شپ ٹریننگ پروگرام میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر اپنا اندراج کرایا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میجر بلال خان خلیل نے کوٹلی یونیورسٹی کی جانب سے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ آزاد خطہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا جاب فیر پروگرام ہے جس میں طلباء طالبات کو اپنی تعلیمی قابلیت کے مطابق ملازمت انٹرن شپس آفر کی گیں۔انہوں نے کہا کہ SCO گزشتہ کئی عشروں سے نوجوان نسل میں مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں کوشاں ہے جس میں کرکٹ والی بال بیڈ منٹن پولو تقریری مضمون نویسی اور پینٹنگ سمیت دیگر مقابلہ جات شامل ہیں۔بعد ازاں میجر بلال خان خلیل نے وائس چانسلر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان سے ملاقات کی اس موقع پر ڈائریکٹر ورکس پروفیسر شاہد نذیر بھی موجود تھے جس میں یونیورسٹی آف کوٹلی میں SCO IT Park پروجیکٹ کی تکمیل کے معاملات بھی زیر غور آئے ڈاکٹر رحمت علی خان نے SCO کی طرف سے جدید ترین اقدامات کو سراہا اور طلبہ کے لیے اسے مستقبل کے سنہری دور کے آغاز سے تشبیخ دی اس موقع پر سول سوسائٹی اور دیگر اداروں کی جانب سے سے بھی جاب فیر 2023 پروگرام کو پسند کیا گیا اور SCO کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں