بھمبر(بی بی سی)ضلع بھمبر میں بھارت کے خلاف یوم سیاہ،ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال کی زیر قیادت ریلی میں شرکاء نے کہاکہ عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کانوٹس لے،بھارت دہشت گرد ملک ہے،76سالوں سے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہاہے،حریت راہنماوں کو آزاد کریں۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس سے بھارت مخالف ریلی کاآغاز ہوا ،جو گول چوک چلڈرن پارک سے ہوتی ہوئی واپس ڈی سی آفس سبزہ زارمیں مقررین کے خطا ب و دعا کے بعد اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان،ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ سمیت جملہ ضلعی و تحصیل افسران کے علاوہ دیگر مکاتب فکر سے کثیرتعداد میں افراد شریک ہوئے،احتجاجی مظاہرین نے بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر بھارت کے خلاف احتجاج کیا بینزر اٹھا کر بھارت مخالف نعرے بازی احتجاج میں وکلا،صحافیوں،بلدیاتی نمائندوں،سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر سے کثیر تعداد میں افراد کی شرکت نے عالمی برداری کو فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم بند کرنے،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا،صدر سٹیزن فورم اقبال انقلابی،محمد شعیب،سینیر صحافی سجاد مرزا،صادق شیخ و دیگر مقررین نے کہاکہ بھارت دہشت گرد ملک ہے،76سالوں سےبے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہاہے،بھارت دہشت گرد ملک ہے حریت راہنماوں کو آزاد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں،بھارت کے خلاف یوم سیاہ پر احتجاجی ریلی کے ذریعہ عالمی دنیاکو امن کا پیغام دیتے ہیں،ریلی شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا،ڈپٹی کمشنرنے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا،تحصیلدار قیصرم محمود شمس نے نظامت اور دعا کے فرائض سر انجام دیئے۔پولیس،ٹریفک پولیس سمیت جملہ محکمہ جات نے شرکت کی
0