0

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی کی رہائش گاہ پر اُن کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

مظفرآباد(بی بی سی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی کی رہائش گاہ پر اُن کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی کی والدہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اورجملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینئر صحافی اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے ممبر سردار حمید کے بیٹے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک سینئر صحافی سردار حمید کو یہ ناقابل فراموش صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں