مظفرآباد(بی بی سی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی یوم تاسیس کی تقریب کے فوراً بعد اپنے دیرینہ ساتھی راجہ شیراز (مرحوم) کے گھر ٹنڈالی آمد۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے راجہ شیراز (مرحوم) کے بھائی راجہ ماجد ایڈووکیٹ اور دیگر لواحقین سے راجہ شیراز (مرحوم) کی اچانک وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے گہرے رنج و غم کا ظہار کیا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے راجہ شیراز کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میرے پرانے ساتھ تھے اور ہمیشہ میرا ساتھ نبھایا۔ ان کی نوجوانی میں موت ہمارے لیے کسی المیہ سے کم نہیں۔ ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے راجہ شیراز (مرحوم) کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔
٭٭٭٭٭
0