میرپور (بی بی سی)محکمہ ریونیو کے افسران نے ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال کے ادارہ ترقیات میرپور میں بطور ڈائریکٹر ایڈمن تبادلہ پر سادہ اور مختصر تقریب ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں منعقد کی جس میں کمشنر چوہدری شوکت علی،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر محمود، اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ زاہد حسین،اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار فیصل مغل،اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ یاسر آفتاب گردیزی،افسر مال تنویر السلام، تحصیلدار میرپور عمران یوسف، انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ ایم ڈی ایچ اے حسام ساجد،تحصیلدار ڈڈیال سردار رضوان لطیف،سسٹم انجینئر مہیب سبحانی،نائب تحصیلدار راجہ محمد شکیل نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر چوہدری شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے ڈائریکٹر ایڈمن ادارہ ترقیات میرپور چوہدری امجد اقبال کو تحائف پیش کیے اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
