0

انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی لیکچرر، سوشل ایکٹیوسٹ عروج خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

اسلام آباد(بی بی سی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی لیکچرر، سوشل ایکٹیوسٹ عروج خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی لیکچرر، سوشل ایکٹیوسٹ عروج خان نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بلوچستان اور آزادکشمیر کے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کے درمیان سماجی اور ثقافتی شعبوں میں جاری تعاون اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی لیکچرر، سوشل ایکٹیوسٹ عروج خان نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے درخواست کی کہ وہ بلوچستان اور آزادکشمیر کے عوام بالخصوص نوجوانوں کی سماجی و ثقافتی شعبوں میں جاری کاوشوں کو فروغ دینے کے لئے اُن کی سرپرستی فرمائیں تاکہ آزادکشمیر اور بلوچستان کے عوام اور یوتھ کے درمیان باہمی تعاون قائم کر کے مختلف شعبوں میں کام کرنے میں مدداور رہنمائی مل سکے۔ اس پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ بلوچستان اور آزادکشمیر کے نوجوان جہاں سماجی و ثقافتی شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں وہاں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف بھی مل کر آواز اُٹھانے کے لئے جدوجہد کریں۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی لیکچرر، سوشل ایکٹیوسٹ عروج خان کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں ہر ممکن معاونت اور تعاون کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں