0

صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے ہسپتالوں اور نہتے پناہ گزینوں پر بمباری کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے

کوٹلی ( بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے ہسپتالوں اور نہتے پناہ گزینوں پر بمباری کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے مہذب دنیا اسرائیل کو انصاف کے کہٹرے میں کھڑا کرے اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی فرد جرم عائد کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف میں پیش کیا جائے ڈاکٹرز بچوں اور خواتین کا قتل عام مہذب دنیا کے منہ پر طمانچہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات سے جنگ کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے اور دنیا تصادم کی طرف بڑھ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ کو اسرائیل کی یکطرفہ حمایت کے بجائے حق سچ کا ساتھ دیتے ہوئے فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہیے جہاں انسانیت سسک رہی ہے انہوں نے کہا کہ دنیا ان ممالک کی وجہ سے تہذیبوں کے تصادم کی جانب بڑھ رہی ہے اور عالمی جنگ بھی شروع ہو سکتی ہے جس کا نتیجہ تباہی بربادی کے سوا کچھ نہیں فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں آزاد و خودمختار ریاست فلسطینیوں کا حق ہے قابض اسرائیل کو غاصبانہ قبضہ ختم کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ جس طرح اسرائیل نے انسانیت کی دھجیاں اڑائی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو مذمت سے آگے بڑھتے ہوئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جو عرب ممالک آج خاموش تماشائی ہیں وہ جان لیں کہ اگر آج انہوں نے اسرائیل کا ہاتھ نہ روکا تو کل ان کا نمبر بھی آ سکتا ہے کیونکہ اسرائیل شروع دن سے توسیع پسندانہ عزائم رکھتا ہے اور آنے والے وقت میں کوئی ملک بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں