0

ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

حویلی کہوٹہ(بی بی سی)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارا لحق کے خصوصی احکامات پر کمشنر پونچھ ڈویژن سہیل اعظم، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ ڈویژن شہریار سکندر،ڈپٹی کمشنر حویلی ساجد اسلم ایس ایس پی خواجہ امیر الدین خان اور ضلعی آفیسران کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،کھلی کچہری کا مقصد ضلعی انتظامیہ، محکمہ جات کے آفیسران کی موجودگی میں عوام کے مسائل جاننا اور ان کے حل کے لیے فوری ضروری اقدامات کرنا تھا اور علاقہ کے عوام کو بہتر سروسز مہیا کرنے اور لوگوں کو سہولیات بہم پہنچانا ہے۔عوام علاقہ نے کھلی کچہری کے انعقاد پر حکومت آزاد کشمیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ عوام الناس نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔ عوام علاقہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی قلت کا پچھلے کئی سالوں سے مسئلہ آ رہا ہے لیکن اسے دور نہ کیا جاسکا۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پونچھ ڈویژن سہیل اعظم نے کہا حویلی کہوٹہ پرامن ضلع ہے شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ہو گا، پولیس میرٹ پر کام کرے،اور بغیر سیاسی دباؤکے لوگوں کو انصاف فراہم کریں،کسی شخص یا گروہ کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے پولیس مجسٹریٹ ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرز بازاروں کا دورہ کریں ٹریفک کے نظام کو مزید موثر کیا جائے۔مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کی منٹیننس چیکنگ کے ساتھ زائدکرایہ لینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے،انہوں نے کہا کہ کے لیے جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات اپنائے جائیں عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے,کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلے دور کرنا اور عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے سب سے اچھی ٹیم اپکو دی ہے۔ یہاں محکمہ پولیس کو اضافی نفری دیں گے جو انہی میں سے ٹریفک اہلکار تعینات کریں گے۔میں خود لائن آف کنٹرول پر رہتا ہوں مجھے آپکے مسائل کا اندازہ ہے۔ ٹوریسٹ پولیس کے اہلکار متعلقہ ضلع میں تعینات ہو جائیں گے۔ یہاں کے مسائل تین سطح پر ہیں لوکل، ڈویژن اور سٹیٹ لیول جو ہمارے تک ہیں وہ جلد حل ہو جائیں گے۔ اشیا خوردونوش کی قیمتیں بازار میں ایک ہی طرز کی ہوں گی جس پر عملدرآمد کیلئے بتا دیا ہے۔ یہاں صحت، بجلی کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کر یں گے۔ ہماری استطاعت کے مطابق جو ہو گا اس پر عملدرآمد ہوگا۔ آپ کے مسائل سننے کے بعد ضلعی آفیسران سے بریفننگ لیں گے۔ اشیا خوردونوش کی قیمتیں اور کرایہ جات ریٹ لسٹ کے مطابق ہوں گیاس موقع پر خطاب ڈپٹی کمشنر حویلی ساجد اسلم کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کریں گے اور عوام کی شکایات پر جلد از جلد ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں