0

آزاد کشمیر جموں و کشمیر اخبار فروش یونین کے مرکزی صدر و سینئر صحافی سید شبیر گیلانی کی نماز جنازہ پنڈی سبھروال جامع مسجدمیں ادا کر دی گی۔

میرپور (بی بی سی)آزاد کشمیر جموں و کشمیر اخبار فروش یونین کے مرکزی صدر و سینئر صحافی سید شبیر گیلانی کی نماز جنازہ پنڈی سبھروال جامع مسجدمیں ادا کر دی گی۔نماز جنازہ میں آزاد کشمیر کے وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین،سابق وزیر حکومت چوہدری رخسار احمد،پاکستان اخبار فروش یونین کے سابق صدرو سابق وفاقی مشیر ٹکا خان عباسی،ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال،ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم،چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا،وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن سید ابر ار حیدر شاہ،پریس فاؤنڈیشن کے ممبر بورڈ آف گورنر خالد چوہدری،سابق ممبر بورڈ آف گورنر ارشد محمود بٹ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد رمضان چغتائی،سابق امیدوار اسمبلی عمیر اصغر چوہدری،صدر آزادکشمیر کے پرسنل اسسٹنٹ جاویدچوہدری،اسلام آباد،مظفرہ آباد اور آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع سے سینئر صحافیوں،اخبار فروش یونین کے نمائندگان،سابق اسٹیٹ آفیسر ایم ڈی طاہر جرال،عقیل عباسی،مولانا توصیف عباس شاہ،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک سمیت سینکروں افراد نے نماز جنازہ ادا کی،نمازہ جنازہ سید شبیر حسین گیلانی کے صاحبزادے سید اعتزاز حسین گیلانی نے پڑھائی۔سید شبیر گیلانی کے تعزیتی ریفرنس سے وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین،سابق وزیر حکومت چوہدری رخسار احمد،سابق وفاقی مشیر ٹکا خان عباسی،ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال،ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم،سیدابر ارحید ر شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید شبیر شاہ گیلانی کی اخباری صنعت،صحافت،دین اور غریب مساکین کی خدمت سمیت انسانی فلاح و بہبود اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انھوں نے معاشرے کے پیسے ہوئے عوام کے حقوق اور انصاف کی فراہمی کے لیے عملی اور قلمی جہاد کیا اور مرتے دم تک معاشرے میں پیدا ہونے والی خرابیوں کے خلاف ننگی تلوار ثابت ہوئے ان جیسے لوگ کسی بھی معاشرے میں صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔سید شبیر گیلانی نے زندگی ایک مجاہد کی طرح گزاری۔اخبار فروشوں کے حقوق سمیت صحافت کے میدان میں بھرپور مقام حاصل کیا۔جبکہ دینی میدان میں بچیوں کی مذہبی تعلیم کے لیے مدرسہ قائم کیا اور غریب اور مساکین کے لیے لنگر خانے کا قیام عمل میں لایا۔ان تمام عوامل کا براہ راست تعلق انسانیت کی خدمت سے ہے۔وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ سید شبیر گیلانی کی وفات سے پورا حلقہ نہیں بلکہ آزاد کشمیر دکھی ہے ہمارے خاندان کے ساتھ ان کا درینہ رشتہ تھا۔انھوں نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا۔غریب اور مظلوم لوگوں کی آواز کو قلم کے ذریعے حکومت تک پہنچاتے تھے اور ذاتی حیثیت سے بھی مختلف معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کر تے تھے اللہ تعالیٰ ان کے درجات کی منازل آسان فرمائے۔اس موقع پر مختلف مقررین نے ان کی وفات کے حوالے سے مختلف خدشات اور تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ انہیں ذہنی اذیت دی گی ہے جس کے باعث حرکت قلب بند ہونے سے ان کی موت واقع ہوئی ہے جس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال اور ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے عوا م الناس سے کہا کہ وہ اس معاملہ کی غیر جانبدارانہ اور حقائق پر مبنی تحقیقات کروائیں گے اور اگر کوئی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملوث افراد کو کیفر کردارتک پہنچا یا جائے گا۔تاہم شبیر شاہ گیلانی کی وفات پر کسی بے گناہ افراد پر الزام لگایا کر سزا دینا مجرمانہ فعل ہے۔جس کی نہ تو قانون اور نہ ہی مذہب اجازت دیتا ہے اور اس سے جان بحق ہونے والے شبیر شاہ گیلانی کی روح کوبھی اذیت ہو گی۔دیگر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سید شبیر گیلانی کی وفات کو حلقہ کھڑی کے لیے بڑا نقصانات قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پکے سچے اور کھرے انسان تھے مذہبی لحاظ سے ان کی خدمات بھی نہایت ہی مثالی تھیں۔سابق مشیر حکومت ٹکا خان عباسی نے کہا کہ سید شبیر گیلانی ایک مرد قلند ر اور فقیر انسان تھے۔وہ مخلوق خدا سے محبت کرنے کو اپنی عبادت کا حصہ سمجھتے تھے۔ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیتے تھے۔ان کی خدمات کے سلسلہ میں اسلام آباد اور مظفرہ آباد میں عظیم الشان تعزیتی ریفرنس منعقد کر کے ان کے کار ہا ئے نمایا ں کو اجاگر کریں گے۔انھوں نے کہا کہ شاہ صاحب کی رحلت کے حوالے سے متضاد خبریں سننے کو مل رہی ہیں اگر واقعی ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی پائی گی تو اس کا ضرور انصاف دلائیں گے۔اس سلسلہ میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائیں گے جو اس واقع کا ہر لحاظ اور ہر پہلو سے جائرہ لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں