0

آزاد جموں و کشمیر حکومت کے 76 ویں یوم تاسیس کو سدھنوتی میں بھر پور شان و شوکت اور ملی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا

پلندری سدھنوتی (بی بی سی)آزاد جموں و کشمیر حکومت کے 76 ویں یوم تاسیس کو سدھنوتی میں بھر پور شان و شوکت اور ملی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا. 24 اکتوبر دن کا آغاز ضلع بھر کی مساجد میں تحریک آزادی کشمیر کے شہداء، مقبوضہ کشمیر کی آزادی، پاکستان کی سالمیت و بقا کی خصوصی دعاؤں سے ہو گا۔ضلع کی مرکزی تقریب کمیونٹی ہال پلندری میں منعقد ہو گی جہاں پرچم کشائی اور پولیس کا چاک و چوبند دستہ سلامی دے گا اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے پڑھے جائیں گے. شہروں کو جھنڈوں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے خصوصی پرنٹ،الیکٹرانک و سوشل میڈیا کوریج اور ویڈیو پیغامات جاری ہوں گے۔ اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر سدھنوتی راجہ صداقت خان کی زیر صدارت ضلعی آفیسران ، سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھنوتی عدیل احمد ، پرنسپل خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج پلندری پروفیسر نعمان صدیقی ،مہتم تعمیرات عمارات ڈویژن سردار اجمل مصطفیٰ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر سردار پرویز خان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ و نسواں،میونسپل کمیٹی سدھنوتی کے قائمقام چیئرمین سردار مظہر آکاش ،صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سدھنوتی نعمان فاروق سمیت سرکاری محکمہ جات کے آفیسران موجود تھے۔ اس دن کی تیاری کے سلسلہ میں مختلف محکمہ جات کو زمہ داریاں بھی سونپی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں