0

21 اکتوبر کو قائد مسلم لیگ ن ،سابق وزیراعظم پاکستان جناب میاں نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے۔ عظمیٰ شیریں ایڈوکیٹ

نیلم(بی بی سی) خواتین مسلم لیگ نون کا اجلاس مظفرآباد میں منعقد ہوا جس میں سابق خواتین عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس مشاورتی اجلاس میں محترمہ نثارہ عباسی صاحبہ ایم ایل اے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر و چیئرپرسن وویمن پارلیمانی کاکس نے بھی اپنے قیمتی ٹائم و آراء سے نوازا۔اجلاس میں محترمہ نصرت دورانی صاحبہ، حسنہ نور صاحبہ، نائلہ شہزاد صاحبہ، فرزانہ فرح صاحبہ، ساجدہ گیلانی صاحبہ نے شرکت کی۔میٹنگ کا ایجنڈا میاں محمد نواز شریف صاحب کے استقبال کے حوالے سے ریلی کے معاملات طے کرنا اور انھیں حتمی شکل دینا تھا۔ اس موقع پر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے ظالمانہ اقدام کیخلاف واشگاف الفاظ میں مذمت کی گئی ۔تمام خواتین کے تعاون سے ہی مشاورتی اجلاس اپنے منطقی انجام کو پہنچا۔ تمام خواتین کا بہت بہت شکریہ بالخصوص محترمہ نثارہ عباسی صاحبہ کا کہ انھوں نے مجھے اس مشاورتی اجلاس کی صدارت کا موقع دیا آپ سب کے خلوص و محبت کا شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں