بھمبر،سماہنی ،برنالہ(بی بی سی)فلسطین کےمظلوم بے گناہ معصوم بچوں خواتین و نہتے شہریوں پراسرائیلی کی طرف سے جاری دہشت گردی اور عالمی قوانین، انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے کے خلاف گذشتہ روز ضلع بھمبر آزادکشمیرکی تینوں تحصیلوں ایل او سی سماہنی،ایل او سی برنالہ سیکٹر میں سول سوسائٹی،علماء کرام،سیاسی سماجی شخصیات،وکلا،صحافیوں،ضلعی انتظامی نمائندگان،اساتذہ کرام,بلدیاتی نمائندگان،طلبا،ننھے معصوم بچوں سمیت تمام مکاتب فکر سے سینکڑوں افراد نے بینرز،جھنڈے آویزاں کرکے اسرائیل کے خلاف شدیداحتجاج کیاگیا۔سماہنی چوک سے میرپورچوک تک احتجاجی ریلی کے بعد بڑا اجتماع ہوا جس میں مختلف مقررین نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی،مسجد اقصی کے تحفظ کا عزم کیا عالمی برادری،مسلم امہ سے مظالم بند کرنے کامطالبہ کیا گیا،مظلوم فلسطینی شہریوں سے اظہاریک جہتی کیاگیا،اختتامی لمحات میں عالم اسلام،کشمیر کی آزادی،پاکستان کے استحکام مسلمانوں کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
