0

مسلم ہینڈز کی جانب سے بصارت کے عالمی دن کی مناسبت سے مسلم ہینڈز کے آزاد کشمیر میں قائم مختلف آئی کیئر یونٹس میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میرپور(بی بی سی)مسلم ہینڈز کی جانب سے بصارت کے عالمی دن کی مناسبت سے مسلم ہینڈز کے آزاد کشمیر میں قائم مختلف آئی کیئر یونٹس میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بصارت کے عالمی دن پر مسلم ہینڈز نے اپنے تراڑ کھل،بنگڑیلہ،ڈڈیال،سماہنی،ہجیرہ اور سہنسہ میں قائم آئی کیئر سنٹر میں آگاہی کیمپ کا انقعاد کیا جس میں مسلم ہینڈز سکول ڈڈیال،اے پی ایس تراڑ کھل،گورنمنٹ اور پرائیوٹ سکولوں کے کثیر تعداد میں بچے شامل ہوئے۔کیمپ میں بچوں کی آنکھوں کا معائنہ اور آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اسکے علاوہ سکولوں کے بچوں میں دن کی مناسبت سے آنکھوں کی بینائی پر پوسٹرز بنانے کے مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں بچوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا اورمختلف پوسٹرز بنائے۔آخر میں ڈاکٹروں کی جانب سے موجودہ دور میں بچوں کی بینائی کے لیے نقصان دہ چیزوں اور ان سے احتیاط پر آگاہی پیغام بھی دیا گیا۔ڈاکٹروں کی جانب سے بچوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف رہنے پر زور دیا گیا تاکہ وہ ان چیزوں مثلاً موبائل وغیرہ سے بچ سکیں جو انکی آنکھوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں