0

قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ ایک عظیم سانحہ ہے۔

اسلام آباد( بی بی سی)صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ ایک عظیم سانحہ ہے۔ شہداء زلزلہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا 2005ء کے تباہ کن زلزلہ سے بے پناہ قیمتی جانی و مالی نقصان ہوا دکھ کے ان لمحات میں پاکستان کی عوام‘ حکومت اور عالمی برادری کا عظیم کردار رہا ہے انہوں نے بروقت امداد کرکے سسکتی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھا جس پر آج بھی آزاد کشمیر کے عوام اور حکومت ان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔شہدائے زلزلہ کی 18ویں برسی کے اور یوم استقامت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام سیلاب کی تباہی اور بھارتی افواج کی جارحیت کے باعث بے یارو مدد گار ہیں جن کی فوری امداد کی جانی چاہئے۔انہوں نے شہداء زلزلہ کے بلندی درجات کی خصوصی دعا کی۔دریں اثناء صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔اسرائیل پر حماس کے حملے مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات پر اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل ہے۔ خطے میں امن کیلئے اسرائیل کے غیر قانونی قبضے، یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں پر مظالم کا خاتمہ ضروری تھا، اسرائیل فلسطینیوں کو اپنے ہی وطن سے بے دخل کر کے یہودی بستیاں آباد کر رہا ہے جس کا ردعمل فطری بات ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم بند ہونا چاہیے۔ فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ۔طویل عرصے سے فلسطینی عوام مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی منصف فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں۔ پاکستانی عوام کی ہمدردیاں اور دعائیں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں