0

صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ 5 اگست کا سانحہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کی ملاقات کے بعد پیش آیا

اسلام آباد (بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ 5 اگست کا سانحہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کی ملاقات کے بعد پیش آیا 29 جولائی کو ملاقات ہوتی ہے اور 5 اگست کو نریندر مودی نے آرٹیکل 370 ختم کر دیا اس کے ذمدار عمران خان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی چینل میں باسط خان کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ان کا بیانیہ تھا کہ آزاد کشمیر پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے لیکن مقبوضہ کشمیر میں جو مرضی ہو چوہدری یسین نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں احتجاج بجلی اور مہنگائی کے خلاف ہے آزاد کشمیر میں بجلی 35 سو میگاواٹ پیدا ہوتی ہے اور ہماری ضرورت صرف ساڑھے تین سو میگاواٹ ہے آزاد کشمیر کے لوگوں کو فری بجلی دی جانی چاہیے انہوں نے کہا کہ منگلہ ڈیم کی تعمیر میں ہمارے آباؤ اجداد کی قبریں بھی ڈوب گئی یہ قربانیوں کی انتہا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ان کے مطالبات جائز ہیں حل ہونے چاہیے بعد ازاں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے سینٹ کی کیمٹی کے سامنے جو موقف پیش کیا ہے ہم اس کی تائید کرتے ہیں آزاد کشمیر کو اگر بجلی پیداواری لاگت پر ملتی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوتا ہے اور آٹے پر سبسڈی بحال ہے دیگر مسائل بھی مل بیٹھ کر حل ہو سکتے ہیں اور حکومت مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں