0

ایک ماہ میں ڈالر کی قدر میں 24.35 روپے کی کمی، ایک ڈالر 282.75 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد (بی بی سی)پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں جمعے کے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور ایک ڈالر کی قیمت میں کاروبار کے آغاز پر 87 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 282.75 روپے کی سطح تک گر گئی۔پاکستان میں مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل ایک مہینے سے کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جس کی وجہ ملک میں ڈالر سمگلنگ، ڈالر کی گرے مارکیٹ کے خلاف کارروائی اور ایکسچینج کمپنیوں کے ضوابط میں مزید بہتری ہے۔ان اقدامات کے بعد ایک ڈالر کی قیمت میں ایک مہینے میں اب تک 24.35 روپے کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے جب ایک مہینے قبل انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قیمت 307 روپے کی حد عبور کر گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں