پلندری(بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق آفات سے آگاہی اور حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں ایک واک کا انعقاد کیا گیا ۔واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر سردار محمد پرویز خان نے کی جبکہ واک میں ضلعی آفیسران ،محکمہ جات کے اہلکاران سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔ واک کوٹلی چوک سے شروع ہو کر کچہری چوک میں اختتام پزیر ہوئی۔ واک کا مقصد لوگوں میں قدرتی آفات اور حفاظتی انتظامات بارے آگاہی فراہم کرنا تھا ۔شرکاء واک نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قدرتی آفات کے متعلق آگاہی اور حفاظتی اقدامات بارے عبارتیں درج تھیں۔ مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8اکتوبر 2005 کا ہولناک زلزلہ جہاں ہماری بہت سی قیمتی انسانی جان و مال کا نقصان کر گیا وہاں ہمیں یہ سبق دے گیا کہ ہمیں ہر وقت مستعد رہنے کی ضرورت ہے ہمیں قدرتی آفات بارے مکمل طور پر آگاہ رہنے کی ضرورت ہے ۔کسی بھی وقت کسی بڑی قدرتی آفات کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت ہے ۔ مقررین نے کہا کہ اگر ہم پہلے سے قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کریں گے تو نقصانات کم سے کم ہو سکتے ہیں ۔ اختتام پر مفتی محمد احمد خان نے شہداء زلزلہ سمیت دیگر قدرتی آفات میں شہید ہونے والوں کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی
0