0

حکومت آزاد کشمیر بجلی کے بلات اور آٹے کی سبسڈی اور دیگر مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے

مظفرآباد (بی بی سی/ثمینہ ٹھاکر سے)حکومت آزاد کشمیر بجلی کے بلات اور آٹے کی سبسڈی اور دیگر مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے۔ریاست کا کردار ماں جیسا ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار جمیلہ خاتون ڈپٹی جنرل سیکریٹری مظفرآباد ڈویژن ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان وممبر برہان وانی ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفرآباد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے لئے یہ کوئی بڑا نہ حل ہونے والا معاملہ نہیں ہے۔اور صرف اور صرف بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کیا جاسکتا ہے ۔اس وقت کے معاملات پوری ریاست اور خصوصاً غریب کے معاملات ہیں۔اور کوئی شخص اس کو کوئی خاص رنگ نہیں دے سکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے اندر لوگ مختلف افکار اور سوچ رکھتے ہیں ۔اور کامن مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتے ہیں ۔حکومت وقت اگر ریاست کے عوام کو ریلیف دیتی ہے ۔تو اس کا کریڈٹ اسے جاتا ہے۔اور اگر تصادم کا راستہ اختیار کرتی ہے ۔تو اس کا سب سے زیادہ نقصان حکومت کو ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں