0

سدہنوتی سردار زوالفقار حسین منعقد ہوا اجلاس میں مرکز تولید صحت پلندری کی انچارج ڈاکٹر ماریہ مظہر سمیت جملہ مراکز تولید

پلندری (بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق محکمہ بہبود آبادی سدہنوتی کا ماہانہ جائزہ اجلاس بمقام ضلعی آفس پلندری زیر صدارت ضلعی آفیسر بہبود آبادی سدہنوتی سردار زوالفقار حسین منعقد ہوا اجلاس میں مرکز تولید صحت پلندری کی انچارج ڈاکٹر ماریہ مظہر سمیت جملہ مراکز تولید صحت فلاحی مراکز موبائل کی سروس یونٹ کے انچارج کے علاوہ جملہ یونین کونسل کے سوشل موبلایزر نے شرکت کی جائزہ اجلاس میں جملہ انچارج نے اپنے اپنے سنٹرز اور یونین کونسلز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور دوران ماہ ستمبر 2023 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ماہ متذکرہ میں محکمہ بہبود آبادی نے فیملی پلاننگ اور امراض عامہ کے ہزاروں مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں موبائل اور سیٹلائٹ کیمپس کا انقعاد کیا موبائل سروس یونٹ نے ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں درجنوں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا اور عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی ضلعی افیسر بہبود آبادی نے جملہ سینٹرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا بہتر کارکردگی دکھانے والے سینٹرز کو داد و تحسین پیش کی اور آمدہ ماہ میں مزید کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے ہدایات جاری کی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ محکمہ بہبود آبادی اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گا اور سیکرٹری بہبود آبادی و ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی کی ہدایات کی روشنی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا ۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں