نیلم (بی بی سی)صدر نیلم بار عظمی شیریں ایڈووکیٹ نے کہا کہ حضور اکرمﷺ کی آمد عالم انسانیت میں حقیقی انقلاب کا باعث بنی۔حضور اکرمﷺ نے ان inسانیت کو جہالت، ناانصافی اور ظلم سے نجات دلائی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں تقسیم کیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسا معاشرہ اور ریاست تشکیل دی جو جدید معاشرت کا ذریعہ بنی، اور انسانیت کو حقوق کی بنیاد پر ریاست کی تشکیل کا عملی نمونہ میسر آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کا اسوہ مبارک انسانیت کی ابدی فلاح کا ذریعہ ہے۔ عید میلاد النبی کو اس عہد کے ساتھ منانے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو رحمت العالمین کے کردار و عمل کے سانچے میں ڈھالیں اور ان کے مقدس نقوش پاء کی پیروی کریں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال پاکستان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز عمل اور فرمودات کی روشنی میں ایک فلاحی اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے، آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم بانیان پاکستان کے اس خواب کو عملی شکل دینے کے لئے بھر پور جدوجہد کریں۔ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، دنیا بھر میں مسلمان 12 ربیع الاول کو عقیدت اور احترام کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا جشن مناتے ہیں۔ اس مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔ امت مسلمہ محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں۔
0