میرپور(بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے ممتاز صنعتکار سابق صدر چیمبر آف کامرس حاجی چوہدری اللہ دتہ سراج جو گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کرگے تھے کی نماز جنازہ مرکزی قبرستان ایف ون میں ادا کردی گئی اور انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ خطیب مولانا محمد شفیق نے نماز جنازہ پڑھائی،نماز جنازہ میں آزادکشمیر کے وزیر حکومت چوہدر ی قاسم مجید،سابق وزیر حکومت چوہدری محمدسعید، سابق مشیر چوہدری محمد اشرف،سابق چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس اعظم خان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما عامر ذیشان جرال، میجر خضر الرحمان،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق، چوہدری وقاص اشرف، محتسب اعلیٰ چوہدری محمد نسیم، مرکزی چیئرمین زکواۃکونسل چوہدری محمد صدیق، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ایچ اے چوہدری محمد منشاء نقشبندی، ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال،ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، سابق ڈی جی ایم ڈی اے عمران خالد،سابق ڈی جی ایم ڈی اے اعجاز رضا، ڈائریکٹر پلاننگ ایم ڈی اے مرزا کلیم جرال،چیمبر آف کامرس کے صدر سید صابر حسین شاہ،سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر شاہد منیر جرال،پروفیسر ظہیر چوہدری،پروفیسر راجہ ایاز احمد خان،ممتاز کاروباری شخصیت رضوان انور،سابق جسٹس چوہدری جانداد، سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری خالد حسین،سابق صدر سپریم کورٹ سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ،سابق اسٹیشن ریڈیو چوہدری محمد شکیل، سابق کلکٹر امور منگلا ڈیم چوہدری محمد ایوب،انجمن تاجراں کے مرکزی راہنما چوہدری محمد نعیم،پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود،ڈاکٹر رضا علی گورسی،ڈاکٹر محمد امجد، سید ضیاء الحسن نسیم کاظمی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اشرف خان،ایس ڈی او محمد وقاص،سید قیصر شیراز کاظمی،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، راجہ محمد عارف کے علاوہ پاکستان اور آزادکشمیر کے ممتاز صنعتکار سیاسی،سماجی،مذہبی شخصیات،کونسلرز،انجمن تاجراں وکلاء،صحافیوں اور زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مفتی وسیم رضا ء نے چوہدری حاجی اللہ دتہ سراج کی روح کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لیے دعا کی۔
0