0

چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سامنے کامیاب ترین مظاہرہ عالمی برادری کا ضمیر جنجوڑنے کے لیے ہے

لوٹن (بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سامنے کامیاب ترین مظاہرہ عالمی برادری کا ضمیر جنجوڑنے کے لیے ہے اور پاکستان میں بھارتی دھشت گردی و مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے لا رہےہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے ہمارے موقف کو تقویت دی ہے کہ بھارت ایک دھشت گرد ملک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنیوا سے لندن واپسی پر لوٹن ائیرپورٹ پر استقبال کے لیے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارت قتل کے شوائد کے باوجود کینیڈا سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہا حتٰی کے ویزا سروس بند کر دی ہے اسی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ بھارت مسلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے حوالے سے کر رہا ہے اور ان قراردادوں پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت ایک عالمی دھشت گرد ریاست بن چکی ہے اور اس کے حاضر سروس آفیسران کی دھشت گردی کا واضح مطلب ہے کہ بھارت عالمی سطح پر دھشتگردی کے واقعات میں ریاستی سطح پر ملوث ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارت کا حاضر سروس نیول آفیسر پکڑا گیا دیگر نیٹ ورک پکڑے گئے بھارت کے ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش نیپال بھوٹان سمیت ہر جگہ بھارت مداخلت کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کا ادراک کرے بھارت کوئی سیکولر ریاست نہیں بلکہ انتہا پسند ہندو ریاست بن چکی ہے جس کا سربراہ گجرات کا قصائی جو کشمیریوں اور سکھوں کا قاتل اور اقلیتوں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں