پلندری (بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق کمشنر پونچھ ڈویژن سردار سہیل آعظم خان نے کہا ہے کہ آفیسران مشنری جذبہ سے کام کریں تاکہ عوام کو زیادہ خدمات فراہم ہو سکیں۔ ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ آفیسران عوام کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ مسائل کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔ دفاتر میں آفیسران و سٹاف کی حاضری پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا۔ آفیسران کی مجموعی کارکردگی تسلی بخش ہے اس میں مزید نکھار پیدا کیا جائے تاکہ لوگوں کا سرکاری محکمہ جات پر اعتماد بحال ہو سکےانہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سدھنوتی کے کانفرنس ہال میں ضلعی آفیسران کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ شہریار سکندر،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم،سپرٹنڈنٹ پولیس عدیل احمد لنگڑیال،مہتم تعمیرات شاہرات ندیم سرور،مہتمم برقیات،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سردار زاہد،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر سردار محمد پرویز خان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ محترمہ صنم صغیر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سردار ارشد حسین،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عدنان نقوی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر زوالفقار ناز،ضلعی آفیسر اطلاعات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ظفر اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک شاہد محمود، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر احسان الحق، نائب مہتمم تعمیرات عمارات اویس منیر،تحصیل مفتی محمد احمد خان سمیت مختلف محکمہ جات کے آفیسران نے شرکت کی۔کمشنر پونچھ ڈویژن کو آفیسران نے اپنے اپنے محکمہ جات پر تفصیلی بریفننگ دی۔ کمشنر پونچھ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر سدھنوتی کے مسائل کو حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جات عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایت پر بجلی کی قیمتوں پر کیا گیا اضافہ واپس لے لیا گیا جس سے لوگوں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں تک آٹا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ آٹا ترسیل اور سمگلنگ کو ٹھیک کر کے لوگوں کی پریشانی کو دور کیا جائے۔۔کمشنر پونچھ نے محکمہ زراعت اور لائیوسٹاک کو ہدایت کی کے وہ زیادہ سے زیاہ لوگوں کو زراعت اور لائیو سٹاک میں کریں تاکہ لوگوں کے روزگار میں اضافہ ہوسکے اس وقت دنیا میں جو حالات چل رہے ہیں اس وقت محنت کر کے اپنی پیداوار میں اضافہ کرکے اپنے مسائل میں کمی لائی جا سکتی ہے اور لوگوں کی کھانے پینے کی ضروریات کو پورابھی کیا جا سکتاہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ شہریار سکندر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاشہروں میں ٹریفک پلان کو مزید بہتر کر کے ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا جائے سمگلنگ منشیات کے روک تھام کے لیے تمام آ فیسران پولیس انتظامیہ مل کر کام کریں تاکہ ضلع کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے اس سلسلے میں مختلف جہگوں پر سیمنار کرکے لوگوں کو منشیات کی لعنت اور نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور خصوصی طور پر تعلیمی اداروں میں منشیات کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سدھنوتی میں اچھے آفیسران کی ٹیم ہے سب مل کر ضلع کے مسائل کوبہتر انداز سے حل کیا جا سکتا ہے۔
0