جینوا(بی بی سی) صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین کی قیادت میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف کشمیری کمیونٹی کا زبردست مظاہرہ اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی دنیا کے سامنے بھارت دہشتگرد ملک ثابت ہو چکا ہے’۔مودی کے بارے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔بطور وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے عالمی دنیا میں بھارت کی دہشت گردی کو بے نقاب کیا بھارت کینیڈا میں قتل کروا سکتا ہے تو مقبوضہ کشمیر میں کیا نہیں کر سکتا۔ اقوام متحدہ مودی اور را کے سربراہ کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔کشمیری نوجوان چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں رائے شماری کا وعدہ اقوام متحدہ کا تھا عملدرآمد کیوں نہیں کیاجارہا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سامنے بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کی۔۔احتجاجی مظاہرے میں سابق مشیرحکومت امجد یوسف الطاف وانی،فیض نقشبندی،مرزا آصف جلال،صغیر پوٹھی، فہیم کیانی، چوہدری الیاس کے علاوہ حریت رہنماؤں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ مشرقی تیمور کل کی بات ہے اقوام متحدہ فوری حرکت میں آتا ہے کشمیریوں کی تحریک ایک صدی کے قریب ہے دوہرا معیار کیوں اپناجارہا ہے۔سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے دیرینہ مسلہ ہے مقبوضہ کشمیر میں شہادتیں روز کا معمول ہیں،معاشی طور پر تباہ کرنے کے لیے پراپرٹی کی تباہی،خواتین کی آبرو ریزی بطور جنگی ہتھیار،انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روکنا،لاک ڈاؤن نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ،انٹرنیٹ سروس کی بندش،بھارتی عدالتوں کے زریعے حریت قیادت کا قتل،اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد شہداۂزاروں خواتین کی آبرو ریزی،گمنام قبروں کی دریافت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بین الاقوامی برادری کی خاموشی کا نتیجہ ہے را نے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کا سرعام قتل کر کے دنیا کو کیا پیغام دیا ہے
0