0

ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز میرپورسید ابرار حسین شاہ کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑوھ کا دورہ

سماہنی(بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز میرپورسید ابرار حسین شاہ نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع بھمبر راجہ شفیق اصغر کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑوھ تحصیل سماہنی کا اچانک دورہ کیا صبح اسمبلی میں پہنچ کر آزاد کشمیر بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ھونہار طالب علم شہروز جاوید کو تعریفی سرٹیفکیٹ ونقد انعامات سے نوازا تعلیمی کارکردگی و اسکی اہمیت اور نمایاں کارکردگی مبارکباد پیش کی اس عزم کا اظہار کیا کہ انشااللہ آئندہ سال بھی کامیابی کا سفر جاری رھے گا بعد ازاں دھم کلاس کا تعلیمی جائزہ بھی لیا گیا اس موقع پر آفیسر موصوف اطمینان کا اظہار کیا صدر معلم طارق عزیز چودھری نے ادارے کے نتائج ،عمارت رقبہ تعداد طلبہ اور اساتذہ کرام کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی افیسران نے LOC پر واقع ادارے کی کارکردگی ،ڈسپلن، صفائی و نظم ونسق کو سراہا ھوے اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چودھری حبیب الرحمن ،عبدالرحمن چودھری صدر معلم تونین ،حبیب الرحمان صدر درھال گگاں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر شرق و غربی عبدالرحمان منہاس و دیگر نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں