0

ڈی ایچ او آفس بھمبر میں بی ایچ یو کا افتتاح کردیاگیا

بھمبر (بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی ذاتی دلچسپی و کاوش سے ڈی ایچ او آفس بھمبر میں بی ایچ یو کا افتتاح کر دیا گیا، ڈاکٹر شرجیل سہیل نے چارج سنھبال کر فرائض سرانجام دینے شروع کردیئے۔ڈی ایچ او ڈاکٹرنعیم الزمان چوہدری نے محمدشریف بٹ،ممبر ضلع کونسل راجہ فہیم اختر سہیل بٹ،راجہ شوکت ،وائس چیئرمین بلدیہ حسنین رفیق،ممبرز میونسپل کمیٹی ثاقب بشیربٹ،حاجی نعیم گل ،اے ڈی وقاص نصر،،ڈی ڈی سی محمدسہیل،ڈی آئی اوعدنان مختار،چوہدری عارف کاکا،سعیدبٹ صحافی آفتاب مرزا،و دیگر کے ہمراہ افتتاح کیا،افتتاح کے موقع پر عوام علاقہ نے طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سےوزیراعظم کی خدمات کوسلام پیش کیاڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعیم الزمان نے کہاکہ نوتعیینات ڈاکٹراپنے فرائض نیک نیتی سے سرانجام دیں،مریضوں کی خدمت کاجذبہ رکھیں۔جملہ ہیلتھ سٹاف مریضوں کا خیال رکھیں،وزیراعظم آزادکشمیر ہیلتھ حکام کے مشکور ہیں ،اس سنٹرکے افتتاح سے گنجان آباد قریبوں علاقوں میں آبادی کو فائدہ ہوگا،علاقہ معززین وشرکاء نےوزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا شکریہ ادا کیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں