0

سیاحتی مقامات تاریخی مقامات کی حفاظت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے

سماہنی(بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق سیاحتی مقامات تاریخی مقامات کی حفاظت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،حکومت آزاد کشمیر سیاحت کے فروغ میں بھر پورکردارادا کررہی ہے،اے ڈی ٹورازم محمد حنیف نے سیاحتی مقامات کی صفائی ستھرائی و حفاظتی نکتہ نظر سےسیاحوں اپیل کی ہے کہ خیال رکھیں۔اے ڈی ٹورازم نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی کاوشوں سے شعبہ سیاحت میں بہتری لائی جارہی ہے سیاحوں کی راہنمائی کے لئے مناسب حکمت عملی بنارہے ہیں،پنجاب سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے،سیاحوں کے لیے مختلف پروجیکٹس پرکام جاری ہے،سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر خالد چوہان بھی اس حوالے سے خصوصی پلان آف ایکشن تیار کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں