اسلام آباد (بی بی سی)چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کی دعوت پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کے اعزاز میں منعقدہ اعشائیہ میں شرکت۔تقریب میں جسٹس قاضی فائز عیسی و معزز ججز صاحبان سپریم کورٹ پاکستان و ہائی کورٹ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری و وکلاء نے بھی شرکت کی۔ 17 ستمبر بروز اتوار جسٹس قاضی فائز عیسی بطور چیف جسٹس پاکستان اپنے عہدے کا حلف لیں گئے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہو گئی جس میں چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان و سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم بھی شریک ہونگے۔
0