اسلام آباد ( بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال کے تناظر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے معاشی بحالی اور سیاسی استحکام کے لیے جو گرینڈ ڈائلاگ کی تجویز دی تھی وہ آج بھی وقت کا تقاضا ہے اور ہماری قیادت کی فہم و فراست کا واضح ثبوت ہے اور بالآخر سب کو اسی طرف جانا ہو گا ملک کی خاطر آنا کو ایک جانب رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی متحد ہو منظم ہے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں انہوں نے کہا کہ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 90 دن میں انتخابات آئین کے مطابق مطالبہ کیا ہے جو مطالبہ کو چیرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھی واضح انداز میں کیا تھا انہوں نے کہا کہ مرد حر آصف علی زرداری نے اگر ریاست ہے تو سیاست ہے کی بات کر کے کونسی ایسی بات کہہ دی ہے ہر محب الوطن شخص ملکی حالات کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے تو ہمیشہ ملک اور قوم کے لیے قربانیاں دی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت ملکی استحکام اور خوشحال پاکستان کی بات کی ہے انہوں نے کہا کہ 90 دن میں انتخابات ایک آئینی تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی ڈائیلاگ ہونا چاہیے اس وقت ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی استحکام بھی آئے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہا ہے معاشی بحران سیاسی بحران دھشت گردی کی لہر اور اس وقت قومی اتحاد و اتفاق سے ہی ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے
0