0

چوہدری محد یسین نے کہا ہے کہ بانیء پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ایک عظیم لیڈر تھے ایسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں

اسلام آباد( بی بی سی) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محد یسین نے کہا ہے کہ بانیء پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ایک عظیم لیڈر تھے ایسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں انہوں نے بر صغیر کے مسلمانوں کو آزادی کے لیے طویل جدو جہد کی اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے خواب کو پورا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانیء پاکستان قائد پاعظم محمد علی جناح کی 64ویں برسی کے موقع پراپنے ایک بیان کیا انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم محمدعلی جناح پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب و عقائد کے ماننے والوں کو برابر کا پاکستانی شہری سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک میں قائداعظم محمدعلی جناح کے نظریات کے مطابق مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاء پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے علامہ اقبال کے دیے ہوئے تصور پر الگ وطن کے حصول کے لیے جدوجہد کی اور اپنے مشن میں کامیاب ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک خوبصورت شخصیت اعلیٰ مقرر اعلیٰ پائے کے قانون دان اور بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے انہوں نے مسلمانوں کو انگریز کے بعد مسلمانان برصغیر کو ہندو کی غلامی سے محفوظ کیا انہوں نے کہا کہ اگر قائد اعظم محمد علی جناح کو کچھ عرصہ مہلت ملتی تو کشمیر پاکستان کا حصہ ہوتا انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کو اس وقت فرمان قائد اعظم اتحاد تنظیم یقین محکم پر عمل کرنے کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں