0

اگر تحصیل کے میدان آباد ہوں گے تو معاشرے میں بیماریاں کم ہوں گی،سیکرٹری سپورٹس محترمہ مدحت شہزاد

برنالہ (بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اورسینئر وزیر /وزیر خزانہ کرنل ر وقار احمد نور ایل او سی برنالہ سیکٹر میں کھیل کے میدان آباد دیکھنا چاہتے ہیں سینئر وزیر کی ذاتی کاوشوں سے تحصیل برنالہ میں کھیلوں کے بہتر مواقع پیدا ہوئے ہیں،حکومت آزاد کشمیر خواتین کھلاڑیوں کو بھی الگ سے بہتر مواقع فراہم کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سپورٹس محترمہ مدحت شہزاد نے ڈی جی سپورٹس چوہدری مہربان،ایس ڈی ایم مزمل حسین ہنجرا،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد یاسین،قاضی عبدالباسط تحصیل دار آصف منیر ودیگر کے ہمراہ دورہ برنالہ کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ اگر تحصیل کے میدان آباد ہوں گے تو معاشرے میں بیماریاں کم ہوں گی اور پاکستان ترقی کرے گا،حکومت آزاد کشمیر ایسے ٹیلنٹ کی قدر کرتی ہے اور یہاں کے نوجوانوں کو تمام وسائل دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں