0

سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر حکومت آزاد کشمیرمحترمہ مدحت شہزاد نےڈی جی سپورٹس چوہدری محمد مہربان کے ہمراہ تحصیل سماہنی کا دورہ کیا

سماہنی(بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر حکومت آزاد کشمیرمحترمہ مدحت شہزاد نےڈی جی سپورٹس چوہدری محمد مہربان کے ہمراہ تحصیل سماہنی کا دورہ کیا،مختلف سپورٹس پراجیکٹس کا جائزہ لیا،سپورٹس میگا پراجیکٹس کے معیار ورفتارکو بہتربنانے کی ہدایت کی،اس عزم کا اظہار کیاکہ خطہ سماہنی میں ان سپورٹس پراجیکٹس کی بدولت نیاٹیلنٹ سامنے آئے گا،خواتین کھلاڑیوں کوبھی بہتر مواقع دینے کا اعلان کیا،جلدوادی سماہنی میں عوامی دلچسپی کے کھیلوں کےمقابلہ جات کروانے کا بھی اعلان کیا۔۔محترمہ مدحت شہزاد نے کہاکہ وزیراعظم کھیلوں کے فروغ کے لئے گہری دلچسپی رکھتے ہیں،پراجیکٹس میں حائل تمام رکاوٹوں کودور کرکے جلدیہ منصوبے مکمل ہوں گے۔ سابق ڈی جی اطلاعات راجہ اظہراقبال خان نےدورہ سماہنی کے دوران زیر تعمیربنڈالہ سپورٹس گراونڈ کے حوالے سے غلام ربانی سابق ایڈمنسٹریٹرکے ہمراہ بریفنگ دی،اور بتایاکہ ایل او سی کے قریب شاندار گروانڈ سے بڑی آبادی مستفید ہوگی،یہ گراونڈ فائررینج سے باہر ہے،اہل علاقہ حکومت آزادکشمیرکے مشکور ہیں۔گراونڈ کی تکمیل سے وادی بھر میں ہزاروں کھلاڑی مستفید ہوں گے ،ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا ،سیکرٹری حکومت نے بنڈالہ سپورٹس گراونڈ کی تعمیر کے حوالے سے جاری کام کا بغور معائنہ کیا
کھیلوں کے فروغ کے حوالہ سے مربوط پالیسی بنانے کا عندیہ دیا۔تحصیل سماہنی کے دورے کے دوران سرسالہ میں سٹیڈئیم کا دورہ کیا،مقامی افراد سے ملاقات کی،تحصیلدار محمد عثمان،نائب تحصیلدارچوہدری صابر،محمدافضل،بنڈالہ سپورٹس گراونڈ کے ٹھیکدار عامر یعقوب نے بریفنگ دی،محترمہ مدحت شہزاد سیکرٹری سپورٹس نے کہاکہ ایل او سی کے پاس یہ پہاڑوں کے درمیان خوبصورت سرسالہ اوربنڈالہ سٹیٹیدئیم مقامی لوگوں کے علاوہ ضلع بھر کے کھلاڑیوں کےلئے مفیدہیں،سرسالیہ سٹیڈئیم میں ماضی میں ہونےوالے پہاڑی میلہ کو عالمی سطح پرپذیرائی ملی۔
،دورے کےدوران ،ڈی ڈی سپورٹس محمدیاسین،ڈی ڈی قاضی عبدالباسط ،ایکسئین مظہرحسین ،ڈی آئی او عدنان مختار، راجہ رضوان رضی،راجہ رحیف اللہ،ٹھیکدارعامر یعقوب و دیگرہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں