0

صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے

اسلام آباد ( بی بی سی) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے پاکستان کے معاشی مسائل کے اثرات آزاد کشمیر پر بھی پڑ رہےہیں جنہیں کم کرنے کی کوشش کر رہےہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت معاشی سیاسی اور عدالتی بحران کے ساتھ ساتھ دھشت گردی جیسے سنگین مسائل سے دو چار ہے پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے سنگین ترین دور سے گذر رہا ہے انہوں نے کہا کہ نشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کر کے حالات بہتر ہوئے تھے لیکن بعد ازاں نیشنل ایکشن پلان سے پہلو تہی کر کے حالات بگاڑ کی طرف چلے گئے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے انہوں نے کہا کہ جلد ہی ملک ان بحرانوں سے نکل آئے گا اور اس کا حل آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات کا انعقاد ہے انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم منتخب حکومت ہی ملک کو گرداب سے نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہی ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا اور اس وقت بھی حالات کا تقاضا ہے کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کروا کر حکومت منتخب نمایندوں کے سپرد کی جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں گرینڈ ڈائلاگ کی ضرورت ہے کیونکہ ملک ہے تو سیاست بھی ہے اور عہدے بھی ہیں اس لیے اس وقت مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور دھشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر اور مضبوط اقدامات کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں