‘میرپور (پی آئی ڈی کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اسلام دشمن قوتیں عقیدہ ختم نبوت کو کمزور کرنے کے لئے مسلمانوں کے خلاف ہر طرح کی سازشوں میں شریک ہیں جس سے ہمیں تمام مسلمان اور بالخصوص اپنی نئی نسل کو بچانا ہوگا۔آج اسلامی دنیا کی تاریخ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی کابینہ نے اسمبلی میں قادیانیوں کو کافر قرار دیکر اس فتنہ کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیا تھا۔ آئین پاکستان کے تحت قادیانی کافر ہیں انھیں مسلمان کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یہ کارنامہ ہے کہ انھوں نے قادیانیوں کو کافر قرار دے کر مسلمانوں کے عقیدہ ختم نبوت کو تحفظ فراہم کیا۔مسلمان قیامت تک ختم نبوت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے دے گریز نہیں کریں گے
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ حکومت،علماء کرام اور معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ عقیدہ ختم نبوت پر اسی طرح پیرا دے جس طرح آزادکشمیر کے سابق وزیر اور ممتاز مذہبی شخصیت پیر علامہ عتیق الرحمن نے ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپنی گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں انھو ں نے علماء کرام کو تجویز دی کہ ختم نبوت کانفرنس کا دائرہ کار سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں تک بڑھایا جائے تاکہ مسلمانوں کے ایمان اور عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کرنے والوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر کے مختلف مذاہبِ میں نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو سراہا جارہا ہے لیکن قادیانی اس کوشش میں ہیں کہ ختم نبوت کے عقیدہ کو کمزور کرکے مسلمانوں کی نسلوں کو تباہ و برباد کیا جائے۔
