اسلام آباد ( بی بی سی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ سات ستمبر تاریخ پاکستان ہی نہیں پوری امت مسلمہ کے لیے بھی تاریخ ساز دن ہے جب عاشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم بانی چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا اور امر ہوگئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریبات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہے کے امتی ہیں اور ہمارا پختہ ایمان ہے کہ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم اللّٰہ کے آخری نبی اور رسول ہیں انہوں نے کہا کہ زوالفقار علی بھٹو شہید کے کارناموں میں سب سے بڑا کارنامہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا ہے جس نے انہیں تاریخ میں امر کردیا انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید سچے عاشق رسول تھے اور تاریخ انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی اور آخرت میں بھی سرخرو ہو گے انہوں نے کہا کہ چترال کالاش کے مقام سیکورٹی فورسز کی دوچوکیوں پر دھشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں پاکستان کی فوج اسلام کی فوج ہے اور دشمن اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے افواج پاکستان کا مورال ڈاؤن کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے پہلے بھی دھشت گردی کے عفریت پر قابو پایا ہے اور آیندہ بھی دھشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ دفاع وطن اور دھشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ دھشت گردوں کے خلاف دلیرانہ انداز میں مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین
0