راولاکوٹ(بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق پونچھ ڈویژن میں سڑکات کی بہتری ضروری مرمتی جھاڑیوں کی کٹائی اور نالیوں کی صفائی کے لیے عشرہ صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں سڑکات کی صفائی مہم کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے صفائی مہم میں بین الاضلاعی مقابلہ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین اور افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات دیے جائیں گے سب ڈویژن میں نائب مہتمم شاہرات اسسٹنٹ کمشنر متعلقہ جبکہ ضلع میں ڈپٹی کمشنر اور مہتمم شاہرات صفائی مہم کے انچارج ہوں گے اس بات کا فیصلہ کمشنر پونچھ ڈویژن محمد فرید چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیے گئے اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ انجینیئر شاہرات پونچھ محمود راٹھور ڈپٹی کمشنر پونچھ ،سدھنوتی، باغ اور حویلی جبکہ مہتمم شاہرات ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعت پونچھ ضلعی افیسر اطلاعت سدھنوتی نے شرکت کی عشرہ صفائی سڑکات 10 تا 20 ستمبر کو ڈویژن کے چاروں اضلاع میں جاری رہے گا کمشنر پونچھ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کام میں مزید بہتری لائیں تاکہ محکمے کا اچھا تاثر لوگوں پر پڑ سکے انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر سرکاری محکمہ جات کو بدنام کرنے کی مضموم کوشش میں رہتے ہیں محکمہ شاہرات کی کارگردی اچھی ہے اس میں مزید نکھار پیدا کیا جائے سڑکات پر کام کرنے والے ملازمین کو یونیفارم ہونا چاہیے تاکہ عوام الناس کو ان کے کام کا پتہ چل سکے کمشنر پونچھ نے محکمہ شاہرات کو یقین دلایا کہ محکمے کو ہر طرح کے انتظامی سپورٹ کی جائے گی کمشنر پونچھ نے محکمہ اطلاعات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ کی کارگردگی کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے ہر طرح کی میڈیم کا استعمال کریں آج کے دور میں سوشل میڈیا پر لوگوں کا زیادہ رجحان ہے سوشل میڈیا پر بے بنیاد باتیں بھی پھیلائی جاتی ہیں جن کے توڑ کے لیے میں محکم جات کے اچھے کاموں کو اجاگر کیا جائے تاکہ محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ ہو سکے
0