0

ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمود جرال نے ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان کے ہمراہ امن و امان کے حوالہ سے اہم اجلاس کی صدارت کی

بھمبر(بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمود جرال نے ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان کے ہمراہ امن و امان کے حوالہ سے اہم اجلاس کی صدارت کی،عوام کی جان و مال کی حفاظت،فول پروف سیکورٹی ودیگر تمام۔انتظامی معاملات کو۔حتمی۔شکل دے دی،تینوں تحصیلوں میں بھرپور سیکورٹی ،انتظامات کےحوالے سے ڈپٹی کمشنرخود نگرانی کریں گے،شرکاء کی تجاویز سننے کے بعد پلان آف ایکشن مرتب کرلیاگیا۔ایس ڈی ایم سماہنی احمد سبحانی،ایس ڈی ایم برنالہ مزمل حسین ہنجراء،ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ،افسر مال ربنواز،ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم،ایم ایس ڈاکٹرناصراقبال،ڈی ایف سی محمودعلی خان،،تحصیلدارقیصرمحمودشمس،اے ڈی ہیلتھ وقاص نصر،ڈی آئی اوعدنان مختار،ایس ڈی او ارسلان میر،ایس ایچ او طارق سلہریا،انسپکٹرچوہدری مہربان،ریسکیو سے مجمد زبیر،راجہ مدثراحسان ودیگر نے تجاویز پیش کیں،شرکاء کی تجاویز سننے کے بعداہم نوعیت کے فیصلہ جات کئے گئے،متوقع احتجاج کے پیش نظر سول ملٹری حکام کے رابطہ،تمام اداروں کی کورآڈینیشن،خصوصی سیکورٹی سکواڈ تشکیل دیئے گئے،ضلع بھمبر میں مجموعی طور پر شہریوں اورتاجروں کے اچھے رویے کی تعریف کئے گیے،بھمبر کی پرامن فضا کو برقراررکھنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کا عزم کیاگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں