میرپور (بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل بلائنڈ گیمز میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد پاکستان پہنچ گئی۔ ٹیم کی فائنل میں کامیابی پر کمشنر میرپور چوہدری شوکت علی نے اپنے آفس میں انکے اعزاز میں تقریب منعقد کی اور کامیابی پر شیلڈ دی۔ اس موقع پر اکاب سکول کے پرنسپل پروفیسر محمد الیاس ایوب، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے معاون خصوصی سید اعزاز حسین شاہ،سابق صدر پریس کلب سجاد جرال، ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد جمیل، کپتان نثار علی،کامران اختراور عرفان مجید بھی موجود تھے۔اس موقع پر کمشنر میرپور چوہدری شوکت علی نے کہا کہ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو دو مرتبہ شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا ہے۔بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی کھیل کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرکے پاکستان اور آزادکشمیر کا نام روشن کریں گے۔
0