0

جموں و کشمیر حکومت کے وزیر چوہدری قاسم مجیدنے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے نا مساعد حالات میں بجلی کے ٹیرف میں اضافہ واپس لے کر عوام

میرپور (بی بی سی)پی آئی ڈی کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت کے وزیر چوہدری قاسم مجیدنے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے نا مساعد حالات میں بجلی کے ٹیرف میں اضافہ واپس لے کر عوام دوست حکومت ہونے کا ثبوت دیا ہے اس طرح آٹاکی قیمتوں میں بھی ہونے والے اضافہ کو واپس لے کر ریاست کے لوگوں کو بھرپور ریلیف دیا ہے۔حکومت کو عوامی مشکلات کا بھرپور احساس ہے جن کے حل کے لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انورا لحق دن رات کام کر رہے ہیں اس سلسلہ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نگراں وفاقی حکومت سے مکمل رابطہ میں ہیں اور اہل کشمیر کے لیے ممکنہ ریلیف کی فراہمی کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا وزیر حکومت چوہدری قاسم مجیدنے کہا کہ اس وقت ملک شدید مالی مسائل اور بحران کا شکار ہے ملک اور قوم کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے پوری قوم کو اتحاد اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔پاکستان میں سابقہ دور حکومت میں ناتجربہ کار وزیر اعظم نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا آج ملک اور قوم جس گرداب میں پھنس چکے ہیں اس سے نکلنے کے لیے قربانیوں کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک شارٹ کٹ کے ذریعہ مسائل سے نبرد آزمانہیں ہوسکتا اس کے لیے مستقل بنیادوں پر پلاننگ کی ضرورت ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اس کی ابتداء وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے کی ہے۔وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے پروٹوکول سمیت بے تحاشا اخراجات پر کنٹرول کر لیا ہے جبکہ دیگر اداروں میں بھی گڈ گورنس کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جن کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔وزیر اعظم چوہدری انوار الحق اور حکومت کی کوشش ہے کہ جن جن شعبوں میں ممکن ہو سکے عوام کو ریلیف دیا جائے اس حوالے سے حکومت کی نیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں اور عوامی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں