0

سماجی بہبود ضلع حویلی کے زیر انتظام بیوہ اور نادار خواتین کو سلائی مشین

حویلی کہوٹہ (بی بی سی)سماجی بہبود ضلع حویلی کے زیر انتظام بیوہ اور نادار خواتین کو سلائی مشین، اور مستحق معذور افراد کو وہیل چیئرز کی فراہمی کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کہوٹہ کے ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالواحد خان نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر آزاد کشمیر میں مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے کیلئے مثالی کردار ادا کر رہا ہے،مستحق افراد کی امداد کے لیے لوکل کمیونٹی اور مخیر حضرات اپنا کردار ادا کریں، لوکل کمیونٹیء کے تعاون کی اشد ضرورت ہے تاکہ معاشرے کے ہر نادار لوگوں کی خدمت کی جا سکے،اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے ضلع حویلی کہوٹہ کے پسماندہ علاقہ یونین کونسل بھیڈی میں سلائی مشینیں اوروہیل چیئرز کی فراہمی کا اعلان بھی کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع حویلی چوہدری ساجد اسلم نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر ضلع حویلی اپنے امور بطریق احسن سر انجام دیتے ہوئے معاشرے کی بہتری کیلئے کردار ادا کر رہا ہے، اس موقع پر تقریب میں موجود 17 خواتین میں سلائی مشین جبکہ 10 معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں