میرپور(بی بی سی)مسلم ہینڈز میرپور اپنے لگائے گئے باغات سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے کوشاں۔مسلم ہینڈز میرپور کے لگائے گئے باغات اس سال مختلف پھلوں کی پیداوار کررہے ہیں جو کہ جہاں ایک طرف مسلم ہینڈز کی ان باغات کی مسلسل نگرانی اور دیکھ بھال کا ثبوت ہے دوسری وہیں یہ پھل ریڑھی بان طبقہ کے لیے ذریعہ معاش بن کر اسکی روزی کا ذریعہ بھی ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق مسلم ہینڈز کی جانب سے میرپور اور اسکے گردونواح کے ایریا میں پچاس کے قریب مختلف باغات لگائے گئے جن میں سیکڑوں کے حساب سے مختلف پھلدار پودوں کی شجرکاری کی گئی۔مسلم ہینڈز کے لگائے جانے والے ان باغات میں اس سال اکثریت باغات ایسے ہیں جنہوں نے مختلف پھلوں کی پیداوار کا آغاز بھی کردیا ہے۔مسلم ہینڈز کے ایسے اقدامات سے روزگار کے مواقع بن رہے ہیں۔ایسے مواقع ان لوگوں کے لیے ایک امید ہے جو اس سے جڑ کر اپنا روزگار چلا کر اپنے خاندان کا نظام چلاسکے۔
0