بھمبر(بی بی سی)وزیرعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی خصوصی کاوش سے ڈی ایچ کیوہسپتال بھمبر میں اندرون حصہ ایمرجنسی روڈ،اوپی ڈی،ایڈمن بلاک و مسجد سمیت دیگر تمام بلاکس کی طرف جانے والی روڈزکی پختگی کا مرحلہ مکمل کرلیاگیا۔ٹھیکدارمحمدامتیاز نے بتایاکہ 950 فٹ روڈ،21 ہزارایس ایف ٹی ایریا،ڈیڑھ انچ موٹائی کو مدنظر رکھ کر معیاری مشینیری سے کام پایہ تکمیل تک پہنچایاگیا۔
ایم ایس ڈاکٹرناصراقبال چوپدری اور ایکسئین شاہرات طاہرمحمودبٹ نے ا س سے قبل صورتحال پر حکمت عملی طے کی ایس ڈی او راجہ عماد خالد،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختار،ممبرمیونسپل کمیٹی ثاقب بشیربٹ وارڈ ماسٹرمحمدرشید محمدالیاس و دیگر وعملہ اس موقع پر موجود رہا روڈ کی پختگی پر مریضوں،انکے لواحقین سمیت تمام مکاتب فکر سے افراد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا،
0