0

کشمیر وویمن الرٹ فورم کے زیراہتمام جموں کشمیرمیڈیکل کالج میں انٹر سکولز تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا

مظفرآباد (بی بی سی) کشمیر وویمن الرٹ فورم کے زیراہتمام جموں کشمیرمیڈیکل کالج میں انٹر سکولز تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ پروفیسر تقدیس گیلانی تھی جبکہ سیکرٹری تعلیم آزادکشمیر زاہد احمد عباسی، ڈائریکٹر احتساب بیورو سید سلیم گردیزی، چیئرپرسن کشمیر وویمن الرٹ فورم سمعیہ ساجد راجہ سمیت متعدد اہم شرکاء نے شرکت کی۔ اس تقریری مقابلہ میں مظفرآباد کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے طلباء و طالبات نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر تقریریں کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی تقدیس گیلانی نے کہا کہ ہمارے بچوں کی تحریک کشمیر سے لگن لاجواب ہے۔ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ شہداء کشمیر کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ بھارت نے آج تک مذاکرات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا انٹر اسکولز تقریری مقابلہ کا پروگرام شاندار ہے۔ بچوں کی تقریری فن میں مہارت دیکھ کر اساتذہ اور بچوں کو مبارکباد دیتی ہوں۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم زاہدعباسی اور ڈائریکٹر احتساب بیورو سید سلیم گردیزی نے بھی تقریب سے خطاب کیا اورطلباء کی تقریری فن سے بھرپور صلاحیتوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ایم ایل اے محترمہ پروفیسر تقدیس گیلانی اور سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی نے اول، دوم اور سوم پوزیشنز لینے والے طلبا و طالبات کو انعامات دیے۔ آخر میں صدر تقریب سمعیہ ساجد راجہ نے تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں