0

لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ بازاروں پر چھاپہ

سماہنی(بی بی سی)تحصیل انتظامیہ کا پولیس،فوڈ و لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ بازاروں پر چھاپہ،ناقص دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی،تفصیلات کے مطابق تحصیلدار سماہنی کا ویٹرنری ڈاکٹر ،فوڈ اتھارٹی و پولیس اہلکاران کے ہمراہ چوکی بازار میں قائم دودھ، دہی دوکانوں پر اچانک چھاپہ، دودھ دہی کے معیار کو چیک کیا گیا،دودھ دہی کی دوکانوں سے ممنوع مشینری کو ضبط کر لیا، ناقص صفائی ،دودھ دہی کی غیرمعیاری کوالٹی ہونے پر ہزاروں روپے کے نقد جرمانے کیے اور دوکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی ویٹرنری ڈاکٹر مدثرعزیز نے دودھ اور دہی کی کوالٹی کو ٹیسٹ کیا دودھ میں وافر مقدار میں پانی جبکہ دہی میں کلف پوڈر پایا گیا اس موقع پر تحصیلدار سماہنی انجنیئر فرخ قدوس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اپنا قبلہ درست رکھے کھانے پینے کی اشیاء کو دین اسلام کے اصولوں کے مطابق فروخت کریں ملاوٹ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا دودھ دہی کے معیار کوالٹی کو سو فیصد ممکن بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ملاوٹ کرنے والے عناصر کے کاروبار مکمل سیل اور مقدمات درج کرینگے اس موقع پر ویٹرنری ڈاکٹر مدثرعزیز نے بتایا کہ دودھ دہی کی تمام دوکانوں میں ملاوٹ پائی گئی ہے دودھ میں پانی خاصی مقدار میں استعمال کیا گیا ہے جبکہ دہی میں کلف پوڈر ثابت ہوا ہے انتظامیہ کے ہمراہ دودھ دہی سے منسلک ڈیلرز کو وارننگ دی ہے سرپرائز چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے انسانی صحت قیمتی ہے اس کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں