0

رہائشی آبادیوں کو بارشی پانی کے نقصانات سے بچاو کے پیش نظرکس کھبلاں نالے کی گہرائی و صفائی کا کام جاری

بھمبر(بی بی سی)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایت پر رہائشی آبادیوں کو بارشی پانی کے نقصانات سے بچاو کے پیش نظرکس کھبلاں نالے کی گہرائی و صفائی کا کام جاری ہے،گذشتہ روزڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمودجرال سے گذشتہ روز کس کھبلاں کے ایک وفد نے ملاقات میں بارشوں سے ہونے والی دشواری سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنرنے ایکسئین اور ایس ڈی او شاہرات کو احکامات دیئے،کونسلر نعیم نجمی و محکمہ مال ،پولیس کے عملے کی نگرانی میں نالے کی صفائی و ستھرائی گہرائی کا عمل جاری ہے تاکہ قریبی آبادیوں کو نقصانات سے بچایا جاسکے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں