0

یوم آزادی،، تحریر: آپا منزہ جاوید اسلام آباد.

آپا منزہ جاوید اسلام آباد.
یوم آزادی
“سب کو آزادی کا دن مبارک ہو”چودہ اگست ہمارے ملک کے وجود کا دن سب کو یوم آزادی مبارک ہو اپنے آزاد ملک کا قیام ایک خواب ہوتا ہے اللہ کا شکر ہے ہم نے ظاہری آنکھوں سے اپنا آزاد ملک پا لیا ہمیں ایک آزاد ملک نصیب ہوا کسی بھی چیز کا حصول أتنا آسان نہیـــــں ہوتا یہ تو ایک آزاد ملک کی جدوجہد تھی آرزو تھی خواب تھا تمنا تھی کہ ہمارا اپنا ایک آزاد ملک ہو جہاں ہمارا حقوق ملیں جہاں دین پے عمل پیرا ہونا آسان ہو اذان نماز ہم بے خوف خطرہ ادا کر سکیں ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں محفل ہوں انکی عزتیں محفوظ ہوں جہاں ہمیں کوئ ڈر نہ کہ نجانے کب کوئ ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں کو گھر سے گھیسٹ کر نکال لے جاۓ گا. اور جو مزاحمت کرے گا مارا جاۓ گا یا عورتوں کو کسی کنواں میں چھلانگ لگا کر زندگی ختم نہ کرنی پڑے گی. جہاں بیٹوں بھائیوں باپوں کو نماز پڑھنے پر شہید نہیـــــں کیا جاۓ گا.
بے ڈر بے خوف ہو کر زندگی بسر کریں گے جہاں ہمیں ہمارے دین کے مطابق عدل و انصاف ملے گا.اسلام کا ہر طرف بول بھلا ہو گا. ہم پرسکون زندگی بسر کر سکیں.ان سب خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے بےشمار جوانوں. بوڑھوں کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا بہت سی عورتوں کی عزتیں نیلام ہوئیں بہت لوگوں کو مال وزر کی قربانی دینی پڑی.آزادی ایک نعمت ہے اور اس نعمت کی قیمت وقدر جو جانتے ہیں مانتے ہیں وہ اسکے ذر ذر کی حفاظت کرتے ہیں اسکا مان بڑھاتے ہیں. اسے ماں کا درجہ دیتے ہیں. دھرتی کے اک اک ذر کو چومتے ہیں یاد رکھتے ہیں اس میں جو فصلیں آج پک رہی ہیں ان میں ہمارے اصلاف کا خون شامل ہے. اس ملک میں جو ہم سکون سے رات کو سو تے ہیں تو بہت سی آنکھوں نے اپنے خواب قربان نیند قربان کی ہے. اسکولوں میں اس وطن کی محبت اور قربانی کی داستانوں کو سنانا اور پڑھانا ہمارا فرض اولین ہونا چاہیے گھروں میں اپنے بچوں کو داستان آزادی سناتے رہنا چاہیے تاکہ آزاد ملک کی قدروقیمت کو جان سکیں انکے دل و دماغ میں وطن کی مٹی سے محبت خون بن کر دوڑتی رہے اپنے پرچم کی عزت احترام کرنا سکھائیں.چودہ اگست کے لیے جھنڈیاں خریدیں تو اسکا ادب بھی سکھائیں اپنے گھروں کی چھت پر فخر سے پرچم لہرایں اسے سلام پیش کریں بچوں کو بتائیں قومی پرچم کو کس ادب سے لگانا ہے اور اتارنا ہے اسے زمیں پر گرنے نہیں دینا. یہ ہمارے آزاد ملک کی پہچان ہے. ہمارا مان ہے. چودہ اگست کو بچوں کے ساتھ مل کر کچھ درخت لگائیں یہ بھی ہمارے ملک کی سلامتی کے لیے فائدہ مند ہیں صحت مند آب ہوا ملے گی پھل ملے گا. صدقہ جاریہ بھی بنے گا. بچوں کو بنا بنایا ملک ملا ہے اس کی قدر قیمت ہم نے بتانی ہے ہم نے اچھی پاکستانی قوم ان کو بنانا ہے اپنے ملک کی آزادی کے لیے نغمے خوشی خوشی گائیں اور ساتھ میں سجدہ شکر بھی ادا کیجیے بچوں کو آزاد ملک مل جانے پر شکر ادا کرنا سکھائیں.ہمیں اپنے ملک کی محبت بچوں کے دلوں میں اجاگر کرنی ہے انکو ایسا پاکستانی بنانا ہے جس کے جسم میں اپنے ملک کی محبت خون بن کر دوڑتی ہو.
جو ہر وقت اپنے ملک کی خیر و بھلائی اور ترقی کے لیے کوشاں رہے. اپنے ملک کی حفاظت کے لیے جان دینے اور لینے کے لیے تیار رہے. نڈر ‘دلیر’ نرم دل قوم بنانا ہے جو دوسروں کی خوشی کے لیے اپنے خوشیاں قربان کرنا جانتی ہو جو حقوق العباد کا خیال رکھتی ہو جو دوسروں کو بانٹنے کے ساتھ دوسروں سے اپنے حقوق لینا بھی جانتے ہوں.
میرا تو یہ خیال ہے ہمیں شروع کی جماعتوں سے ہی بچوں کو کمرشل آڑٹ سکھانا چاہیے فرسٹ ایڈ کی مکمل ٹریننگ ہو پانچویں جماعت تک سب بچوں کو یہ دونوں کام آنے چاہیں. چودہ اگست کے لیے ہر بچے کو ایک مضمون لکھنے کو دینا چاہیے کہ وہ اپنے ملک کے لیے کیا کرنا چاہتا ہے. دسویں کے بچوں کو مضمون دیا جاۓ ملک کیسے ترقی کرے گا آپ کے خیال سے کیا مثبت کام کرنے چاہیں مضمون نویسی میں مقابلے کروانے چاہیں اچھا لکھنے والے کی حوصلہ افزائی کے لیے کچھ انعام دیا جاۓ. اس طرح جوانوں میں ملک کی محبت کے ساتھ اس کی تعمیر ترقی کے لیے سوچنے کے موقع ملے گے ہمارے جوان میں شروع سے ہی اپنے ملک کے لیے کچھ کرنے کا جزبہ پیدا ہو گا. ہمیں سکول کی سطح پر بچوں کو کوئ ہنر سکھانے چاہیں جیسے سوئچ ٹھیک کرنا. گھر کی نل کی ٹوٹیاں تبدیل کیسے کرتے ہیں گیزر کیسے چلاتے ہیں گیس سلنڈر کیسے استعمال کرتے ہیں. گھر میں آگ لگ جاۓ تو کیا کرنا ہے گیس گھر میں لیک ہو جاۓ تو کیا کرنا ہے. چھوٹی چھوٹی ایسی باتیں
جیسے فائر بریگیڈ کے دفتر کا نمبر . ہلپ لائن کا نمبر. اگر گھر میں کوئ چوری کا خطرہ ہے تواسں صورت میں کس نمبر سے مدد لے سکتے ہیں. ہمیں اپنے بچوں میں بہترین صلاحیتیں پیدا کرنی ہیں تاکہ وہ مفید شہری بن سکیں. آزادی جب تک رہے گی جب تک اسکی حفاظت کرنے والے ہاتھ آہنگی ہوں حفاظت کرنے والے عقل مند ذہین ہوں. بچوں کو ذہین بنائیں انکو نۓ نۓ ہنر سکھائیں. انکو وقت کا مقابلہ کرنا سکھائیں. یہی ہمارا چودہ اگست ہے کہ آزاد ملک کے ساتھ ساتھ اس میں رہنے والے آزاد سوچ رکھنے والے سمجھدار ہوں مضبوط ہوں. وہ جانتے ہوں غلط کیا ہے صحیح کیا ہے. آگاہی دیجئیے اپنے بچوں کو مفید شہری بنائیے
خوش رہیں مضبوط رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں