0

پاکستان،، رداامانت علی فیصل آباد

پاکستان
ہے وطن ہمارا پاکستان
ہمیں جان سے پیارا پاکستان
اک خواب سہارا تھا
اقبال پکارا تھا
جاگو مسلمانوں
دیکھو مسلمانوں
کیا ہے اب؟
کیا دین ہمارا تھا.؟
دین کی للکار پر
ننگی ہوئ تلوار
کٹنے کو سر نکلے تھے پھر
وطن کی خاطر مٹنے کو
مسلماں سب کے سب
نکلے تھے پھر
تب جا کے کہیں سنوارا تھا
ہر زباں پر اک ہی نعرہ تھا
یہ وطن ہمارا ہے
ہمیں جان سے پیارا ہے
اک پرچم جو بنایا تھا
قائد نے اٹھایا تھا
کی لاشوں پر سجایا تھا
پھر اک ٹکڑا زمیں کا
پاکستان کہلایا تھا
قربان ہوئے جزبات کی
لہو لہو حالاتوں میں
تب جا کے نعرہ گونجا تھا
دن میں اور راتوں میں
ہے وطن ہمارا پاکستان
ہمیں جان سے پیارا پاکستان

رداامانت علی
فیصل آباد

کیٹاگری میں : ادب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں